سرخاب اُردو پري-1 تين حصّوں پر مشتمل کتابي سلسلہ ہے، جو ۳ سے ۶ سال تک کي عمر کے طلبہ کے ليے تيار کيا گيا ہے۔ اِس سلسلے کي پہلي کتاب سُرخاب اردو ابتدائي، حروفِ تہجي کي بڑي اشکال اور ابتدائي آوازوں کے تعارف پر مبني ہے۔ اِس سلسلے کي دوسري کتاب سُرخاب اُردو بنيادي اوّل ميں حروف کي ابتدائي آوازوں اور چھوٹي بڑي اشکال کے تعارف کے ساتھ ساتھ ارکان سازي اور بنيادي الفاظ سازي متعارف کرائي گئي ہے۔ حروف سے متعلق ذخيرئہ الفاظ ميں اضافے کے ليے عام فہم مشقيں بھي اس کتاب کا حصّہ ہے۔ جب کہ اس سلسلے کي آخري کتاب سُرخاب اُردُو بنياد دوم، دو، تين اور چار حرفي الفاظ سازي کے ساتھ ساتھ جملہ سازي اور تفہيم اسباق کي سرگرميوں پر مشتمل ہے۔